پشاور میں سرکاری ٹیچر سعیدالرحمان اتنے معروف کیوں ہیں

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/02/Mr-Pakistan-Teachers-Psh-MAZ-Pkg-20-02.mp4"][/video]

پشاور میں ایک ایسے اسکول ٹیچر ہیں جو نہ صرف علم کی روشنی پھیلاکرمستقبل کے معمار بنا رہے ہیں بلکہ ملکی وبین الاقوامی مقابلوں کے لئے بڑے بڑے تن ساز بھی تیار کرتے ہیں۔

مضبوط جسامت اور اونچے قد کے حامل استاد سعید الرحمان گزشتہ 29 برس سے درس وتدریس کے پیشے سے وابستہ ہیں مگر سعید الرحمان کو تعلیم وتربیت کے ساتھ ساتھ تن سازی کی دنیا کا بھی استاد مانا جاتا ہے۔ ان کے تیار کردہ تن سازنہ صرف مسٹر پشاور، مسٹر کے پی بلکہ مسٹر پاکستان جیسے بڑے ٹائٹل بھی جیت چکے ہیں۔

سعید الرحمان کے شاگرد ان کی بہترین صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے اپنی کامیابیوں کو بھی ان کی مرہون منت قرار دیتے ہیں۔

انہوں نے 1993 میں مسٹرپشاور، 94 19میں مسٹرسرحد اور 2004 میں مسٹر پاکستان کے باڈی بلڈنگ مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت چکے ہیں۔

body building

Tabool ads will show in this div