پی ایس ایل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز آج شارجہ میں مد مقابل ہونگی

Feb 20, 2019

پاکستان سپرليگ ميں آج کوئٹہ گليڈي ايٹرز اورملتان سلطانز ميں جوڑ پڑے گا۔ ميچ شارجہ ميں شيڈول ہے۔

پي ايس ايل سيزن 4 ميں دو روز آرام کے بعد آج پھرايکشن شروع ہوگا۔ دبئي کے بعد شارجہ ميں چوکوں اور چھکوں کي برسات ہوگي۔ آج شيڈول واحد ميچ ميں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گليڈي ايٹرزميں زورکا جوڑ پڑے گا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے کھیلا جائے گا۔

کوئٹہ کي ٹيم ايونٹ ميں ناقابل شکست اور پوائنٹس ٹيبل پر سرفہرست ہے۔شين واٹسن اورعمراکمل بھي بھرپورفارم ميں ہيں۔ شعيب ملک کي ملتان سلطانز کا پوائنٹس ٹيبل پر تيسرا نمبر ہے۔

ملتان کو کراچي کنگز کے ہاتھوں شکست ہوئي جبکہ اسلام آباد کيخلاف پانچ وکٹوں سے فتح ملي تھي۔

QUETTA GLADIATORS

Multan Sultans

PSL 4

Tabool ads will show in this div