بدھ مت کی قدیم تہذیب پاکستان کی پہچان ہے

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/02/Budah-Cave-isb-Pkg-20-02.mp4"][/video]

اسلام آباد دنیا کا خوبصورت دارالحکومت تو ہے ہی ، اس کے آس پاس تاریخ کی کئی نشانیاں بھی موجود ہیں۔ اگر حکومت توجہ دے تو بدھ مت تہذیب کی صدیوں پرانی غاریں غیر ملکی سیاحوں کو پاکستان لانے کا موجب بن سکتی ہیں۔

مارگلہ کے دامن میں بدھ تہذیب کی  4000 سالہ پرانی تاریخ موجود ہے۔ مقامی افراد تو سیر کو آتے ہیں مگر غیر ملکی سیاح دکھائی نہیں دیتے۔ اس کی وجہ حکام کی عدم دلچسپی قرار دی جاری ہے۔ شہری کہتے ہیں کہ حکومت کی سیاحتی پالیسی کا بہت چرچا ہے مگر شہراقتدارمیں موجود اہم تاریخی ورثے پرکوئی توجہ نظر نہیں آتی۔

بوڑھے برگد کے ارد گرد بسی قدیم تاریخ، دنیا تک کئی ایسی ان کہی داستانیں پہنچانے کی منتظر ہے۔ ہزاروں سالہ قدیم تاریخ توجہ پاکر دنیا بھر میں پاکستان کا نام مزید اجاگر کرنے کا سبب بن سکتی ہے۔

MARGALLA

Buddhism

Ancient History of sub continent

Tabool ads will show in this div