عابد شیر علی غلط اعداد و شمار پیش کرکے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں، سراج الحق
اسٹاف رپورٹ
فیصل آباد : خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر سراج الحق نے کہا ہے کہ عابد شیرعلی غلط اعداد و شمار پیش کرکے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سینئر صوبائی وزیر خیبرپختونخوا سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزیر مملکت برائے پانی و بجلی اگر ذہنی مریض ہیں تو مرکزی حکومت ان کا علاج کرائے، ورنہ خیبرپختوا حکومت بھی اخراجات اٹھانے کو تیار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کے بقایہ جات سے متعلق عابد شیر علی غلط اعداد و شمار پیش کرکے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ عابد شیر علی کی جانب سے خیبرپختونخوا کے ارکان پارلیمنٹ کو بجلی چوروں کا سرپرست کہنے پر صوبائی حکومت کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آیا تھا۔ سماء
ملک
کو
air
feared
naval
season
تبولا
Tabool ads will show in this div