زندگی میں سب کچھ ملا، مگر حقیقی پیار نہ مل سکا

Feb 20, 2019

کیا لیڈی گاگا رومانس سے زیادہ کیرئیر کو چاہتی ہیں؟ یا پھر چاہنے کے باوجود لیڈی گاگا کی قسمت میں حقیقی پیار کی لکیر نہیں؟ معروف گلوکارہ لیڈی گاگا نے ایک بار پھر منگنی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ 32 سالہ گلوکار نے یہ اعلان ویلنٹائن ڈے کے بعد کیا۔

شوبز ستاروں کی زندگیاں دور سے دیکھنے میں کسی کہکشاں سے کم نہیں لگتی تاہم اگر ان کے اندر دیکھا جائے تو وہ بھی ایک عام انسان کی طرح جذبات، پیار، محبت اور بھرپور زندگی کے متمنی ہوتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی  رپورٹس کے مطابق معروف گلوکارہ لیڈی گاگا نے اپنے منگیتر کرسٹین کارینو سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ گلوکارہ کا کہنا تھا کہ جب بھی زندگی میں وہ اپنے کیریئر کی بلندی پر ہوتی ہیں، ان کی نجی زندگی ضرور متاثر ہوتی ہے اور ان کے ذاتی تعلقات خراب ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔

گاگا کے مطابق زندگی میں ہمیں سب کچھ نہیں مل پاتا، اگر آپ کو اچھا کیریر چاہیئے تو پیار کی قربانی دینی پڑ جاتی ہے۔ لیڈی گاگا کی جانب سے کرسٹین کارینو سے علیحدگی کا اعلان 19 فروری کو کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک بار پھر ذاتی زندگی کے ساتھ تعلقات اور اپنے کیرئیر کے درمیان انصاف نہیں کر پا رہی ہیں۔

تقریب میں موجود لیڈی گاگا کا کہنا تھا کہ میرے لیے آج کا دن بہت اداس کردینے والا ہے۔ میں سپر بال کیلئے موجود ہوں اور بہت زیادہ خوش اور پرجوش بھی ہوں، میں نے یہ سوچا بھی نہ تھا کہ میری البم کی 10 ملین کاپیاں فروخت ہونگی، تاہم ان سب چیزوں کے باوجود میں نے میٹ کو کھو دیا، میں نے 30 ملین کا ریکارڈ بنایا اور ایک بار پھر کارل کو کھو دیا۔ مجھے کیرِیر کی اتنی بڑی فلم ملی اور میں پھر میں نے اپنے بوائے فرینڈ ٹیلر کو کھو دیا۔

اس سے قبل گاگا نے سال 2015 میں کریٹو ڈائریکٹر ویلم سے ویلنٹائن ڈے پر ہی منگنی کی تھی، تاہم پیار کا یہ سلسلہ بھی طول نہ پا سکا اور صرف قلیل مدت میں سال 2016 میں اپنے انجام کو پہنچ گیا۔

کرسٹین کارینو اس سے قبل لیڈی گاگا کے ہمراہ ہر اہم لمحے اور مواقع پر ساتھ موجود رہے، تاہم گریمی ایوارڈ میں لیڈی گاگا کو تنہا دیکھ کر مداحوں سمیت تمام لوگوں کو حیرت ہوئی۔ دونوں ایک ساتھ آخری بار 6 جنوری سال 2019 کو ہونے والے گولڈن گلوبل ایوارڈز کی تقریب میں نظر آئے، تاہم گریمی ایوارڈ کی 10 فروری کو ہونے والی تقریب میں لیڈی گاگا تنہا نظر آئیں، یہاں تک کہ انہوں نے خوبصورت انگلی میں منگنی کی جگمگاتی گلابی رنگ کی انگوٹھی بھی نہیں پہنی ہوئی تھی۔

دونوں کے درمیان علیحدگی کا اشارہ اس وقت بھی ملا جب لیڈی گاگا کی جانب سے 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے پر شیئر کی گئی گلاب کی تصویر کے سوا کارینو کا دور دور تک کوئی ذکر نہیں تھا، جس پر پڑھنے والوں کو حیرت اور تعجب بھی ہوئی۔

شاہانہ زندگی گزارنے والی لیڈی گاگا کا کہنا ہے کہ انہیں زندگی میں سب کچھ ملا ہے، تاہم سچا اور دیرپا پیارا اب تک نہ مل سکا، ان کیلئے کیریئر اور ذاتی زندگی میں توازن قائم کرنا انتہائی مشکل ہوجاتا ہے، زندگی میں جہاں ایک طرف کامیابیاں ملتی ہیں، وہی دوسری طرف زندگی کا پیار زندگی سے رخصت ہوجاتا ہے۔

valentines day

A Star is Born

Grammy Award

tattoo toast

Christian Carino

Tabool ads will show in this div