سری لنکا سے سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی
پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹيم سري لنکا کے خلاف سيريز کھيلنے کےلیے کولمبو پہنچ گئی ہے۔
قومي بلائنڈ کرکٹ ٹيم 20 فروری کی صبح لاہور کے علامہ اقبال ايئرپورٹ سے نجي پرواز کے ذريعے کولمبو کےلیے روانہ ہوئي تھی۔
پاک سری لنکا بلائنڈ کرکٹ سیریز پاکستان کے نام رہی
قومي ٹيم سري لنکا کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی ميچز کھيلے گي۔ ون ڈے سيريز کا پہلا ميچ 21 فروری کو کھيلا جائے گا۔
Pakistan Blind Cricket Team left for Sri Lanka early morning through Allama Iqbal Airport Lahore.
Pak will play 3 ODIs and 3 T-20s there. 1st ODI will take place on 21st February at MRC Cricket Ground, Colombo. It's Pak first visit to Sri Lanka. #PakvsSL19#Blindcricket pic.twitter.com/mZJp7K7o70 — PakistanBlindCricket (@PakBlindCricket) February 20, 2019
اپریل 2016 میں کھیلی گئی سیریز میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔ سیریز لاہور میں کھیلی گئی تھی۔