اقوام متحدہ بھارتی دھمکیوں کا نوٹس لے، پاکستان

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط لکھ کر بھارتی دھمکیوں کا نوٹس لینے اور کشیدگی ختم کرانے کا مطالبہ کردیا۔

شاہ محمود قریشی نے اپنے خط میں کہا ہے کہ بھارت کے پاکستان دشمن بیانات خطے کا ماحول کشیدہ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت تحقیقات کے بغیر پلوامہ حملے کا الزام پاکستان پر لگا رہا ہے اور موودی سرکار  داخلی مقاصد کے تحت پاکستان دشمن بیانات سے خطے کا ماحول کشیدہ بنا رہی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے واضح کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی سنگین غلطی ہوگی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ کشیدگی کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ کی فوری مداخلت ضروری ہے۔ لہذا خط فوری طور پر سلامتی کونسل کے ارکان کو پہنچایا جائے۔۔

uno

Tabool ads will show in this div