زعیم قادری کی دوبارہ مسلم لیگ ن میں واپسی

مسلم ليگ ن کے ناراض رہنما زعيم قادري  پارٹي ميں غير مشروط طور پر واپس آگئے۔

سماء کے نمائندے نعيم اشرف بٹ سے خصوصي گفتگو میں زعيم قادري  نے بتایا کہ جذباتي پريس کانفرنس کرنے پر شرمندہ ہوں ،بوٹ پالش کرنے والي بات سياسي کارکن کي عزت کے ليے کہي تھي ۔

زعيم قادری نے مزید کہا کہ مسلم ليگي ہوں اور نوازشريف ميرے ليڈرہیں، پارٹي ماں اور ليڈرباپ کي جگہ ہوتا ہے، والدين سےناراضي ہوجاتي ہے۔ لیگی رہنما نے مزید کہا کہ  ن ليگ ميرا نظريہ ہے اورنظريات سے نہيں ہٹ سکتا۔ انھوں نے مزید کہا کہ جذبات ميں کی گئی پريس کانفرنس اور الفاظ پر افسوس ہے۔

زعیم قادری کا شریف خاندان کو کھلا چیلنج

زعيم قادري  کا کہنا تھا کہ شموليت کي پيشکش پر پی ٹی آئی کا شکر گزار ہوں، پنجاب ميں بڑے عہدے کی آفر شکریے کے ساتھ مسترد کردی ہے۔ انھوں نے واضح کردیا کہ منافق نہيں ہوں جو ن ليگ ميں رہتے ہوئے غائبانہ سے بھي تعلقات رکھوں، دوسري طرف تعلقات رکھنے والے بہت سارے لوگ گرفتارنہيں ہوتے۔ انھوں نے بتایا کہ لیگی قيادت مشکلات ميں ہے، واپسی کي ميري کوئي شرط نہيں۔

زعیم قادری کا ن لیگ میں الگ گروپ بنانے کا اعلان

زعیم قادری نے پچھلے برس 21 جولائی کو مسلم لیگ ن چھوڑ دی تھی اور اس حوالے سے دھواں دھار پریس کانفرنس کی تھی جس میں انھوں نے شریف خاندان پر سنگین الزامات عائد کئے تھے۔

PML N

Zaeem Qadri

Tabool ads will show in this div