نوازشریف نے اپنی بیماری پر مذاق خود بنوایا ہے، فیاض الحسن چوہان

Feb 19, 2019
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/02/MF-FAYAZ-UL-HASAN-SOT-19-02.mp4"][/video]

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شريف کے ليے 5 ميڈيکل بورڈ بنائے گئے، تمام ميڈيکل بورڈز ميں ان کي رپورٹس ٹھيک آئي ہيں۔

لاہور سے جاری ویڈیو بیان میں وزيرِاطلاعات پنجاب فياض الحسن چوہان نے کہا کہ نواز شريف کا دل اور دماغ پاکستان ميں نہيں لگ رہا،ان کا دل لندن اور سرور پیلس میں لگتا ہے۔

فياض الحسن چوہان نے کہا کہ قوم آل شريف کي نوازشريف کي بيماري پرسياست ديکھ رہي ہے۔ پہلے اسپتال پھر جيل اور پھراسپتال ليجانے کا مطالبہ کيا گيا،جناح اسپتال ميں4 کمروں کے بعد انہيں گائني وارڈ ميں کمرہ پسند آيا، انہوں نے اپنا مذاق خود اڑوايا ہے۔ آل شريف کي فرمائش پر 5 ميڈيکل بورڈ بنائے گئے، تمام ميڈيکل بورڈزميں ان کي رپورٹس ٹھيک آئي ہيں۔

 اس کے علاوہ، سابق وزيراعظم نوازشريف کو لاہور کے جناح اسپتال ميں منتقل ہوئے 5 روز ہوگئے ہیں۔ ميڈيکل بورڈ ابھي تک نوازشريف کي انجيوگرافي سے متعلق حتمي فيصلہ نہيں کرسکا ہے۔ ميڈيکل بورڈ کا کہنا ہے کہ دل کے علاج کے لئے مريض کي مرضي بھي ضروري ہے، اس حوالے سے جناح اسپتال ميں علاج کي تمام سہولتيں موجود ہيں۔

نوازشريف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان کا کہنا ہے کہ سابق وزيراعظم  دل کے عارضے ميں مبتلا ہيں، اُن کا بہتر علاج ہونا چاہيے۔ ڈاکٹرعدنان نے انجيوگرافي سے متعلق بات کرنے سے گريز کیا اور کہا کہ ميڈيکل بورڈ کي سفارشات ديکھ کر آگاہ کروں گا ۔

ايم ايس جناح اسپتال ڈاکٹر عاصم حميد نے ميڈيا سے گفتگو میں بتایا کہ نوازشريف کي شوگر،بلڈپريشر کنڑول ميں ہے، نوازشريف کے ٹروپ آئي ٹيسٹ کافي مرتبہ ہوچکے ہیں۔

ایم ایس ڈاکٹرعاصم نے مزید بتایا کہ  ايک دو مرتبہ انہيں دل کي تکليف بھي ہوئي، حکومت کو جناح اسپتال ميں انجيوگرافي کي تجويز دي ہے،حکومت جو ہدايات دے گي، اس پر عمل کيا جائے گا۔

PML N

FAYYAZ UL HASAN

Tabool ads will show in this div