شائقین کا انتظارختم ، ایکشن تھرلر ’’لال کبوتر‘‘ کا ٹریلر ریلیز

[video width="1280" height="720" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/02/Laal-Kabootar-Official-Red-Band-Trailer-22nd-March-20191.mp4"][/video]

لالی ووڈ کی نئی آنے والی ایکشن تھرلر فلم ’’لال کبوتر‘‘ کا ٹریلرریلیز کردیا گیا۔

فلم کے مرکزی کرداروں میں احمدعلی اکبر اور منشا پاشا شامل ہیں۔ لال کبوتر پروڈکشن کمپنی ’’ نہر گھر‘‘ کے بینر تلے پہلی فلم ہے۔

فلم کے ٹریلر کا دورانیہ 2 منٹ ہے جس میں احمد علی بٹ کو ایک ٹیکسی ڈرائیور کے روپ میں دکھایا گیا ہے جو دبئی جانے کا خواہشمند ہے، ناکامی پر اپنے مقصد کے حصول کیلئے منشا پاشا کا ایک کام کرنے کے بدلے اس سے 3 لاکھ روپے کا مطالبہ کرتا ہے۔

فلم کی کہانہ پیار، طاقت اور بدلے کے گرد گھومتی ہے۔ ٹریلر خاصا جاندار ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ فلم شائقین کی توقعات پر پورا اترنے میں کامیاب رہے گی۔

فلم 22 مارچ کو پاکستان بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

mansha pasha

Ahmed Ali Akbar

Laal Kabootar

Nehr Ghar Production

Rohail Hyatt

Tabool ads will show in this div