رواں مالی سال7ماہ ميں بیرونی سرمایہ کاری میں 17 فیصد کمی

اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان میں گزشتہ سات مہینوں میں براہ راست سرمایہ کاری میں 17 فیصد کمی ہوئی ہے۔

بیرونی سرمایہ کاری سے متعلق اسٹیٹ بینک نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ رواں مالی سال کے ابتدائی سات مہینوں میں بیرونی سرمایہ کاری 75 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان میں جنوری میں 14 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق جولائی سے جنوری تک ملک میں ایک ارب چار کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری کی گئی، جبکہ رواں سال کے سات ماہ میں ایک ارب 45 کروڑ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی ۔

اعلامیے کے مطابق اسٹاک ایکسچینج سے سات مہینوں میں 40 کروڑ ڈالر کا انخلاء ہوا، 7 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری میں تین ارب نو کروڑ ڈالر کمی ہوئی، بیرونی سرمایہ کاری گزشتہ سال کے مقابلے میں تین ارب 9 کروڑ ڈالر کم رہی۔

واضح رہے حکومت نے جولائی سے دسمبرکے دوران دو ارب 30 کروڑ ڈالرتک قرض لیا۔ گزشتہ ہفتے اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ‏کمرشل بینکوں سے چھ ماہ میں 50 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا۔

CHINA

DOLLARS

DENMARK

Tabool ads will show in this div