عالمگیر خان نئی مشکل میں پھنس گئے

پاکستان تحريکِ انصاف کے رکن قومی اسمبلی عالمگير خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کا حکم سيشن کورٹ نے منسوخ کرديا، عالمگير خان نے عدالت ميں حکم کے باوجود ضمانتی مچلکے جمع نہيں کروائے۔

وزيرِاعلیٰ ہاؤس پر سيورج کا پانی پھينکنا پی ٹی آئی کے ایم این اے عالمگير خان کو مہنگا پڑا، مقدمہ درج ہوا تو سیشن کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری کرالی مگر 20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع نہ کرائے۔

ویڈیو دیکھیں : عالمگیرخان نے گٹر کا پانی سی ایم ہاؤس کے گیٹ پر پھینک دیا

مزید جانیے : سیوریج مسائل حل نہ ہونے پر وزير اعلیٰ ہاؤس جا کر احتجاج کرونگا،عالمگير خان

عدالت نے عالمگیر خان کی ضمانت پیش نہ ہونے اور مچلکے جمع نہ کرانے پر منسوخ کردی۔ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ان دنوں اسلام آباد میں موجود ہیں۔

PTI

MNA

CM House

MN

Tabool ads will show in this div