صحت بخش اور خوش ذائقہ مٹکا چائے

شہر قائد میں سب سے زیادہ پیا جانے والا مشروب ‘‘چائے’’، جس کے شوقین افراد اکثر مختلف اور منفرد ذائقے کی تلاش میں رہتے...

شہر قائد میں سب سے زیادہ پیا جانے والا مشروب ‘‘چائے’’، جس کے شوقین افراد اکثر مختلف اور منفرد ذائقے کی تلاش میں رہتے ہیں، ایسے میں شہریوں کو کوئلہ چائے اور مٹکا چائے اپنی طرف کھینچ لاتی ہے۔

چائے تو عام طور پر شہر بھر میں مل جاتی ہے لیکن ذائقہ کے اعتبار سے مٹکا چائے اپنی مثال آپ ہے، جس میں مٹکے کی سوندھی خوشبو چائے کی لذت کو اور بھی منفرد بنادیتی ہے۔

کراچی کے علاقے سمن آباد (فیڈرل بی ایریا) میں قائم ٹی اڈہ گزشتہ برس سے مختلف اقسام کی چائے کا مرکز ہے، جہاں مٹکا اور کشمیری سمیت دیگر چائے شہریوں کیلئے دستیاب ہوتی ہے۔

ٹی اڈہ کے مالک غالب اور فیصل نے سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے بزرگوں کی روایات کو برقرار رکھا ہے، ہمارے بزرگ مٹی کے برتن میں کھانے پینے کو ترجیح دیا کرتے تھے، جو انسانی صحت کیلئے مفید اور مکمل طور پر جراثیم سے پاک بھی ہے۔

 

 

مٹکا چائے کی ابتداء زمانوں پہلے بھارتی شہر پونا سے ہوئی تھی جہاں ہندوؤں کی اونچی اور نچلی ذات کی تفریق کیلئے ان مٹی کے برتنوں کا استعمال کیا جاتا تھا اور کھانے بعد ان مٹکیوں اور برتنوں کو توڑ دیا جاتا تھا۔

مٹکا چائے تیار کرنے کیلئے پہلے دار چینی، الائچی، چائے کی پتی، دودھ  اور چینی ملا کر پکایا جاتا ہے پھر چھوٹے چھوٹے مٹکوں کو کوئلے کی بھٹی میں ڈال کر دہکایا جاتا ہے، اس کے بعد اس میں تیار چائے ڈالی جاتی ہے جو فوراً ہی گرم مٹکے کی وجہ سے ابلنے لگتی ہے۔

چائے تیار ہونے کے بعد ایک نئی مٹکی میں ڈال کر پیش کی جاتی ہے، جس میں کوئلہ اور مٹی کی سوندھی خوشبو آتی ہے، جو چائے پینے والے کو تازگی کا احساس دلاتی ہے ۔

 

matka chai

Tea adda

doodh patti

kashmiri chai

koyla chai

Tabool ads will show in this div