دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا،وزیر داخلہ بلوچستان

محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے پنجگور میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے فرنٹئیر کور بلوچستان کے چار جوانوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبے کا امن خراب کرنے والے دہشت گردوں کا آخر دم تک پیچھا کریں گے۔

میر ضیاء لانگو نے کہا کہ ہماری فورسز کے بہادر جوان اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر سرزمین کی حفاظت کر رہے ہیں ، بلوچستان میں امن کا سورج طلوع ہوچکا ہے جبکہ دہشت گرد اپنی آخری سانسیں لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجگور میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف سی کے چار جوان شہید جبکہ ایک زخمی ہوا تھا،جب کہ اس قبل لورالائی میں بھی دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف سی کے دو جوان شہید ہو چکے ہیں ۔

panjgoor

home minister

security force

home minister Balochistan

Mir Zia Lango

Tabool ads will show in this div