ٹاپ ماڈل آمنہ بابر نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا
پاکستان کی ٹاپ ماڈل آمنہ بابر نے زاہد نون کے ساتھ زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا۔ دونوں کی شادی لاہور میں ہوئی۔
آمنہ نے سوشل سائٹ انسٹا پر شادی کی تصاویر پوسٹ کیں۔ خوش وخرم نظرآتی آمنہ نے لکھا کہ ’’ پیار، قہقہے اور ہمیشہ کیلئے خوش وخرم‘۔
روایتی ملبوسات سے ہٹ کر آمنہ نے شادی کے موقع پر قدرے سادہ انداز اپناتے ہوئے سفید لباس پر سبز دوپٹہ لیا جس میں وہ خوب جچ رہی ہیں۔
اٹھائیس دسمبر 1992 میں پیدا ہونے والی آمنہ بابر نے ماڈلنگ کا آغاز 2010 میں کیا تھا۔
سال 2014 میں 13ویں لکس اسٹائل ایوارڈ کے موقع پر ’’بہترین ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ ‘‘ کا ایوارڈ حاصل کیا، اس کے علاوہ 14ویں لکس اسٹائل ایوارڈ میں آمنہ کو بہترین ماڈل کی کیٹگری میں نامزد کیا گیاتھا۔
پاکستان فیشن ویک ، پی ایف ڈی سی اور برائیڈل کوٹیور ویک میں بھی آمنہ تسلسل کے ساتھ شریک ہوتی ہیں۔