کراچی میں رات گئے ہلکی بارش، آج بھی بارش کی پیشگوئی
کراچی ميں رات گئے ہلکي بارش سے موسم خوشگوار ہوگيا جب کہ آج بھی دن بھر وقفے وقفے سے ہلکي بارش کا امکان ہے۔
کراچی ميں ٹھنڈي ہواؤں کا راج ہے اور آسمان پر بادلوں کے ڈيرے ہيں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، ہوا 11 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے۔
دوسری جانب صوبہ پنجاب، خيبر پختونخوا اور سندھ کے مختلف شہروں ميں آج بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی، گوجرانوالہ، خیبرپختونخوا، قلات، نصیرآباد، مکران اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ آزادکشمير اور ايبٹ آباد کے پہاڑي علاقوں ميں برفباري کا سلسلہ شروع ہوگيا ہے۔