شہزادہ محمد بن سلمان آج مصروف دن گزاریں گے

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/02/MBS-MOMENTS-17-02-1.mp4"][/video]

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پیر کے روز اسلام آباد میں مصروف دن گزاریں گے، صدر مملکت معزز مہمان کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے اور محمد بن سلمان سے مسلح افواج کے سربراہان کی ملاقاتیں بھی شیڈول میں شامل ہیں۔

شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود نے صبح سویرے وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ناشتہ کیا۔ سعودی شہزادے محمد بن سلمان پیر کا روز اسلام آباد میں انتہائی مصروف دن گزاریں گے۔

 

شہزادہ محمد بن سلمان وزیر اعظم ہاؤس میں آرمی چیف، نیول چیف اور ایئر چیف مارشل سے ملاقات کریں گے۔ سعودی ولی عہد سے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر کی سربراہی میں پارلیمانی وفود بھی مليں گے۔

 

معزز مہمان سعودی ولی عہد آج ایوان صدر میں صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات بھی کریں گے۔ ایوان صدر میں مہمان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔ ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں سعودی شہزادے کو اعلیٰ ترین سول اعزاز ’’نشان پاکستان‘‘ بھی عطا کیا جائے گا۔ سعودی ولی عہد ایوان صدر سے ہی واپس ایئرپورٹ روانہ ہوجائیں گے۔

 

قبل ازیں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے طیارے کو پاکستان کی حدود میں داخل ہوتے ہی ایف 16 اور جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے اپنے حفاظتی حصار میں لے لیا اور منزل مقصود تک پہنچایا۔ نور خان ایئر بیس پر وزیر اعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور کابینہ کے ارکان نے سعودی مہمان کا پرتپاک استقبال کیا، وزیراعظم ہاؤس میں سعودی ولی عہد کو گارڈ آف آنر دیا گیا۔

 

ایئر بیس پر معزز مہمان کو 21 توپوں کی سلامی پیش کی گئی، وزیر اعظم عمران خان ولی عہد کے ہمراہ خود گاڑی ڈرائیور کر کے پرائم منسٹر ہاؤس آئے، ایئر بیس تا پی ایم ہاؤس راستوں کو پاک سعودی پرچموں، بینرز اور بل بورڈز سے سجایا گیا، راستے میں جگہ جگہ روایتی ڈانس اور بھنگڑا پارٹیوں نے علاقائی رقص پیش کر کے شاہی مہمان کو خوش آمدید کہا۔

 

پرائم منسٹر ہاؤس آمد پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، سعودی ولی عہد کی وزیر اعظم عمران خان سے ون آن ون اور بعد میں وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی، وزیر اعظم کی طرف سے شاہی مہمان کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

hajis

PM IMRAN KHAN

MBS Visit to pakistan

CrownPrinceinPakistan

PMIK

Tabool ads will show in this div