پاکستان اور سعودی عرب کے درميان نئے اقتصادی دور کا آغاز ہوگا،اسد عمر

وزيرخزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ  ولي عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے تاريخي دورے سے معاشي رشتے مضبوط ہوں گے۔

سرکاري ٹي وي سے انٹرويو وزیرخزانہ نے کہا کہ توانائي کے شعبے ميں سعودي سرمايہ کاري سے تجارتي عدم توازن ميں کمي واقع ہوگی۔ سعودی ولی عہد کا تاريخي دورہ، معاشي رشتے مضبوط ہوں گے،دونوں ملکوں کے درمیان معاشي تعلقات بلندیوں پر پہنچ جائیں گے، پاکستان اورسعودي عرب کے درميان نئے اقتصادی دورکا آغاز ہوگا۔

انھوں نے مزید کہا کہ انرجي سيکٹرميں سرمايہ کاري سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوگا، سعودي عرب توانائی کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کرے گا، پاکستان میں توانائی کی مد میں درآمدات سب سے زیادہ ہیں،خام مال کي درآمد اور ويليوايڈيشن سےتجارتي عدم توازن کم ہوگا۔

ASAD UMAR

CrownPrinceinPakistan

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div