وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کی ون آن ون ملاقات کا اعلامیہ جاری

وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کی ون آن ون ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان اورسعودی ولی عہد کی زیرصدارت سپریم کوآرڈینیشن کونسل کاافتتاحی اجلاس ہوا۔ سپریم کوآرڈینیشن کونسل میں دونوں ممالک کے خارجہ،دفاع اور دفاعی پیداوارکے وزرا شامل ہیں۔

ان کے علاوہ خزانہ، توانائی، پیٹرولیم، آبی وسائل اور اطلاعات کے وزرا کونسل میں شامل ہیں۔ ثقافت،داخلہ اور انسانی وسائل کے وزرا بھی کوآرڈینیشن کونسل کاحصہ ہوں گے۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات نئے دور میں داخل،ولی عہد شہزادہ سلمان کی پاکستان آمد

سپریم کوآرڈینیشن کونسل کا ہر سال ریاض اور اسلام آباد میں اجلاس ہوگا۔کونسل کے تحت سیاسی وسلامتی،معاشی اورسماجی شعبوں میں کام کیاجائےگا۔

سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی، شاہ محمود قریشی

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اعلیٰ سطح کونسل کے قیام کی تجویز سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دی تھی۔

CrownPrinceinPakistan

Tabool ads will show in this div