پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹ سے شکست دے دی

پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو یک طرفہ مقابلے کےبعد 7 وکٹ سے شکست دے دی۔ عمر امین نے ناقابل شکست نصف سنچری اسکور کی۔

پشاور زلمی نے 79 رنز کے ہدف کا تعاقب مایوس کن کیا۔کامران اکمل صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ امام الحق بھی صرف ایک رن بناسکے۔ میڈسن 5 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ عمر امین نے 61 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ انھوں نے 10 چوکے اور 1 چھکا لگایا۔ پولارڈ 6 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔شاہین آفریدی ، حارث رؤف اور راحت علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل، پشاور زلمی کے بالرز نے نپی تلی بالنگ کرکے لاہور قلندرز کو 78 رنز پر آل آؤٹ کردیا۔ دبئی میں اتوار کو کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں پشاور زلمی کے بالرز کا جادو سر چڑھ کر بولا۔اوپنر فخر زمان اور سہیل اختر 6،6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اے بی ڈی ویلیئرز صرف 14 رنز بناسکے۔ بیرینڈن ٹیلر صرف 1 رن بناسکے۔ ڈیویچ  نے 18 رنز اسکور کئے۔ ولجوئین نے 1 رن اسکور کیا۔حسان خان 7 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ آغا سلمان 13 رنز بناسکے۔حارث رؤف صفر پر آؤٹ ہوئے۔ شاہین آفریدی نے 4 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی نے 4 وہاب ریاض نے 3 ابتصام شیخ نے 2  پولارڈ نے 1 وکٹ حاصل کی۔

لاہور کے کپتان محمد حفیظ انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں اور اے بی ڈیویلیرز ایونٹ میں لاہور قلندرز کی قیادت کریں گے۔

PESHAWAR ZALMI

umar amin

PSL 4

psl 2019

Tabool ads will show in this div