ہمت ہے تو مجھے گرفتار کرکے دکھاؤ ، ذوالفقار مرزا کا چیلنج
ویب ایڈیٹر :
بدین : پی ٹی آئی کی طرح اب پاکستان پیپلزپارٹی میں بھی باغی پیدا ہو گیا ہے، اور وہ بھی کوئی ایسا ویسا نہیں، بلکہ اپنے شر انگیز بیانات، الزامات کی بوچھاڑ اور متنازعہ کردار کا حامل ذوالفقار مرزا، جو پہلے تو کھلا کھلم طنز و الزامات کی بارش کرتا تھا مگر باغی کی گستاخی اس حد تک بڑھی کہ اب کھلے عام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چیلنج بھی کرنے لگا۔
بدین میں غصے میں بھرے مرزا نے پی پی قیادت، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ "آؤ، اور ہمت ہے تو مجھے گرفتار کرکے دکھاؤ"۔
بدین میں مقدموں کے اندراج پر ذوالفقارمرزا نے ردعمل دیتے ہوئےمزید کہا ہے کہ مجھ سمیت بے قصور ساتھیوں پر مقدمہ درج کیاگیا، مقدمات درج کرنے والےگرفتار بھی کریں تو بات ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ دم مرزا کی زبان میں ہے، جو شعلہ بیانی کیلئے ہر وقت تیار رہتی ہے یا پھر قانون نافذ کرنے والے اداروں میں۔ سماء