پی ایس ایل، اسلام آباد یونائیٹیڈ کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو158 رنز کا ہدف

اسلام آباد یونائیٹیڈ کی ٹیم سہیل تنویر کی شاندار بالنگ کے سامنے بڑا اسکور بنانے میں کامیاب نہیں ہوئی۔ مقررہ 20 اوورز میں اسلام آباد نے 8 وکٹ کے نقصان پر 157 رنز اسکور کئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پہلی ہی گیند پر رونکی سہیل تنویر کا نشانہ بنے۔ شاداب خان بھی صفر پر آؤٹ ہوئے۔ رضوان حسین صرف 5 رنز بناسکے۔ ڈیل پورٹ کا اسکور 19 رنز رہا۔
حسین طلعت 30 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ فہیم اشرف ایک رن بناسکے۔آصف علی 36 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ پارنیل نے 41 رنز کی اننگ کھیلی۔ سمیت پٹیل 15 اور کپتان محمد سمیع 2 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
Parnell's late blitz takes @IsbUnited to 157. Can @TeamQuetta chase it down like their previous match? Or we are up for a thriller. LIVE: https://t.co/ice1ZrV7m1#HBLPSL #KhelDeewanoKa #IUvQG pic.twitter.com/mZU5zOgGvl
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 17, 2019
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سہیل تنویر نے 4 ،فواد احمد نے 3 کھلاڑی آؤٹ کئے۔محمد نواز کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔