سعودی ولی عہد کے گرد سیکورٹی کے 4 حصار ہونگے

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/02/MF-ARHAM-ISB-ASLIVE-17-02.mp4"][/video]

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی آمد کے موقع پر وفاقی دارلحکومت جڑواں شہروں میں سکیورٹی کے کڑے انتظامات کئے گئے ہیں۔ 

دارالحکومت سمیت راولپنڈی کی اہم شاہراہوں پر چیک پوسٹیں قائم کردی گئی ہیں۔ رینجرز اور پولیس کا گشت جاری ہے۔  2 ہزار اہلکار مختلف مقامات پر سیکورٹی پر مامور ہیں۔

نور خان ایئربیس سے ریڈ زون تک سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔ جڑواں شہروں میں دفعہ 144 نافذ ہے اورڈبل سواری پر بھی پابندی ہے۔

شاہی مہمان کی سکیورٹی کیلئے چار حصار بنائے گئے ہیں، پہلا شاہی محافظ ، دوسرا پاک فوج، تیسرا رینجرز اور چوتھا پولیس کے سپرد کیا گیا ہے۔

saudi prince

Crown Prince in Pakistan

Tabool ads will show in this div