کراچی: پولیس وین میں بزرگ شہری دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

گڈانی لیبر یونین کے جنرل سیکریٹری پولیس وین میں ہارٹ اٹیک سے جاں بحق ہوگئے۔

اقدام قتل کے مقدمے میں نامزد باپ بیٹے کی گرفتاری کے لیے پولیس نے کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میٹروول میں گذشتہ شب چھاپہ مار کر باپ بیٹے کو حراست میں لیا۔

پولیس وین میں بیٹھنے کے بعد 69 سالہ ملزم عبدالکریم جو کہ بابو جان کے نام سے معروف ہیں کی طبیعت خراب ہوگئی اور وہ وین میں ہی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے ۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی پولیس اہلکار کا ’ناقابل یقین‘ کارنامہ

بزرگ شہری کی نعش سڑک پر رکھ میٹروول پولیس جائے وقوعہ سے فرار ہوگئی۔ لوگوں نے پولیس وین کا گھیراؤ کیا۔ واقعہ کے بعد علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا ۔

ملزم بابو عبدالکریم گڈانی شپ یارڈ ایسوسی ایشن کا جنرل سیکریٹری تھا۔ پولیس نے سماء کو بتایا کہ باپ اور بیٹے کیخلاف اقبال مارکیٹ تھانے میں اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے۔

سماء نے پولیس چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی۔ فوٹیج کے مطابق پولیس موبائل رات 2 بجے کارروائی کیلئے پہنچی تھی۔ سی سی ٹی وی میں متوفی بابو جان کے بیٹے کو دوڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس موبائل میں مرنے والے ملزم کے بیٹے امین الحق نے سماء کو بتایا کہ طبعت بگڑی تو پولیس نے والد کو موبائل سے گرادیا۔ پولیس اہلکار فرار ہورہے تھے تو محلے داروں نے روک لیا۔

امین نے کہا کہ انہیں نہیں پتا کہ ان کے خلاف ایف آئی آر کس نے کرائی تھی۔

Metroville SITE Area

Tabool ads will show in this div