امریکی صدر کے ہم نام کتے’’ڈونلڈ ٹرمپ ‘‘ کو کیوں ہلاک کیا گیا؟

تصویر: فاکس نیوز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہم نام کتے کی فائرنگ سے ہلاکت کا معاملہ ایک تنازع بنتا جا رہا ہے ۔ کتے کی ہلاکت کی وجہ سیاسی رقابت قرار دی جا رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست منی سوٹا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ہم نام کتے کو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا تھا۔ واقعے کے بعد ایسی خبریں بھی سامنے آئیں کہ کتے کو ہلاک کرنے کی اصل وجہ سیاسی رقابت ہے۔

دوسری جانب منی سوٹا پولیس چیف نے سوشل میڈیا پر ایسی اطلاعات کو بےبنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’مویشیوں کا ریوڑ‘‘ بچانے کیلئے کتے کو گولی ماری گئی۔

امریکا میں جانوروں کے حقوق کی علمبردار تنظیمیں ان پر ہونے والے مظالم کے خلاف بھرپور آواز اٹھاتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایسی خبریں گردش کرنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں اور جانوروں کے تحفظ کیلئے کام کرنے والی تنظیموں نے معاملے پر مکمل انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

[caption id="attachment_1453047" align="alignnone" width="640"] کتے کا مالک وہ جگہ دکھاتے ہوئے جہاں وہ رہتا تھا[/caption]

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام پر کتے کا نام رکھنے والے اس کے مالک رینڈل تھوم کاشمار امریکی صدر کے زبردست حامیوں میں ہوتا ہے۔ سال 2016 میں کتے کی پیدائش ہوئی اور اسی سال ٹرمپ صدر منتخب ہوئے تھے ، اسی لیے کتے کا نام بھی ’’ڈونلڈ ٹرمپ‘‘ رکھا گیا۔

سیاسی رقابت کو اجاگر کرتے ہوئے کچھ سوشل میڈیا صارفین نے یہ تبصرے بھی کیے کہ دراصل اس کتے کو اس کے مالک کے پڑوسی نے قتل کیا، جس کا تعلق ڈیمو کریٹک جماعت سے ہے۔

 

US president

death of donald trump

Lakefield

Dog named Donald Trump

Tabool ads will show in this div