بلوچستان کے ضلع قلات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

بلوچستان کے ضلع قلات اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق صبح9 بجکر38 منٹ پر قلات اور گردو نوح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز قلات کے جنوب مشرق میں واقع 60 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا، جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 12 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم شہری کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے گھروں سےباہر نکل آئے ۔

kalat

Baluchistan kalat earth quake

Tabool ads will show in this div