لاہور: بہن اور بھانجی کو قتل کرنے والا خود بھی مارا گیا

لاہور میں جائیداد کا تنازع ماں بیٹی کی جان لے گیا، سفاک بھائی نے فائرنگ کرکے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا۔پوليس کے ساتھ مقابلے ميں ملزم خود بھی مارا گيا ۔

لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں دہرے قتل کی افسوسناک واردات ہوئی جہاں مقصود نامی شخص نے میکے آنے والی بہن اور اس کے بچوں پر گولیاں برسادیں ۔

فائرنگ کی زد میں آکر نسرین اور اس کی بیٹی بسمہ جاں بحق جبکہ مقتولہ کا بيٹا احمد اور ملزم کی دوسري بہن زخمي ہوگئے۔واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا ۔

ایس پی انویسٹی گیشن شاہنواز چاچڑ نے نمائندہ سماء سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مقتولہ نے جائیداد خریدی تھی اور ملزم چاہتا تھا کہ وہ جائیداد اس کے نام کر دی جائے۔ اسی حوالے سے دونوں کے درمیان تنازع چل رہا تھا۔

واقعے کا علم ہونے پر پوليس ملزم مقصود کي گرفتاري کے لئے گئي تواس نے فائرنگ کردي جس سے ايس ايچ او عتيق ڈوگر اور2 اہل کار زخمي ہوگئے پوليس کي جوابي فائرنگ سے مقصود بھي ہلاک ہوگيا۔

police encounter

Double murder

sister killed

Tabool ads will show in this div