لاہور میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ نے بچی کی جان لے لی

لاہور کے علاقے مناواں ميں شادی کی تقريب ميں ہوائی فائرنگ سے چھت پر کھڑی 8 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی، واقعے کا مقدمہ دولہا اور دوست کيخلاف درج کرليا گيا۔

لاہور کے علاقے مناواں کی گلی سے بارات گزر رہی تھی، جسے دیکھنے کیلئے لوگ چھتوں پر کھڑے تھے، اس دوران باراتیوں نے خوشی میں فائرنگ کی، گولی چھت پر کھڑی بچی کو لگی جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے فائرنگ سے بچی کی ہلاکت کا نوٹس لے کر سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی، پولیس نے واقعے کا مقدمہ دولہا اور اس کے دوست کیخلاف درج کرلیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

بچی کے اہل خانہ نے حکام سے انصاف دلانے کا مطالبہ کردیا، والد کا کہنا ہے کہ مزدوری کرنے گيا تھا، خبر ملی کہ بچی کو گولی لگ گئی۔

Child Killed

Manawan

Tabool ads will show in this div