سخت محنت سے تیار کراچی کے لذیذ لچھے دار پراٹھے

ناشتے کا خیال آتے ہی طرح طرح کے پراٹھے ذہن میں آتے ہیں، جو نا صرف مکمل غذائيت فراہم کرتے ہیں بلکہ اپنی لذت کے سبب...

ناشتے کا خیال آتے ہی طرح طرح کے پراٹھے ذہن میں آتے ہیں، جو نا صرف مکمل غذائيت فراہم کرتے ہیں بلکہ اپنی لذت کے سبب سب کیلئے پسندیدہ بھی ہوتے ہیں۔

پراٹھے بچے بڑے ہر ایک کی پسند ہیں لیکن کچھ خاص قسم کے پراٹھوں کی لذت اپنی مثال آپ ہوتی ہے، جس میں لچھے دار پراٹھے بہت مشہور ہیں، کراچی کے علاقے بہادرآباد میں قائم عالمگیر ہوٹل پر دستیاب پراٹھے شہر میں ملنے والے پراٹھوں سے بالکل مختلف ہیں جن کا ذائقہ بھی منفرد اور لذیذ ہے۔

پراٹھے بنانے والے نسیم کا سماء ڈیجیٹل سے گفت گو میں کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 15 سال سے پراٹھے بنا رہا ہے اور ان پراٹھوں کی تیاری میں تقریباً ساڑھے 3 گھنٹے کا وقت درکار ہوتا ہے، ان منفرد پراٹھوں کو بنانے میں بڑی محنت لگتی ہے۔

پراٹھوں کی ترکیب

لچھے دار پراٹھے بنانے کی ترکیب بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے ہم سخت آٹا گوندتے ہیں، پھر اس میں ہم دودھ اور چینی شامل کرتے ہیں، پھر آٹے کو کاٹ کر اس کے پیڑے بناتے ہیں۔ اس کے بعد آٹے کو سادہ طریقے سے بیلا جاتا ہے اور کچھ دیر ہوا میں خشک کیا جاتا ہے، تقریباً آدھے گھنٹے بعد مزید بیل کر اس پر گھی لگایا جاتا اور انگلیوں پر لپیٹ کر اس کے لچھے بنائے جاتے ہیں، پھر 20 سے 25 منٹ کیلئے اسے نرم ہونے تک ہوا میں رکھ دیا جاتا ہے، اس کے بعد ان کو بیل کر توے پر تَلا جاتا ہے تب جا کر یہ پراٹھے تیار ہوتے ہیں۔

کراچی کے شہری بہادر آباد کے لچھے دار پراٹھے کھانے دور دور سے آتے ہیں اور یہ سلسلہ صبح سے لے کر دیر رات تک جاری رہتا ہے۔ شہری کہتے ہیں کہ کراچی میں پراٹھے تو ہر جگہ مل جاتے ہیں لیکن اس جیسے لچھے دار پراٹھے کہیں اور نہیں ملتے۔

bahadurabad

lachay dar paratha

Tabool ads will show in this div