ہیڈ تریموں بیراج پر کام کرتے ہوئے مٹی کا تودہ گر گیا، مزدور جاں بحق، 9 زخمی

جھنگ میں ہیڈ تریموں بیراج پر کام کرتے ہوئے مٹی کا تودہ گرنے سے ایک مزدور جاں بحق جب کہ مٹی تلے 10 مزدور دب گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ہفتے کی صبح جھنگ میں ہیڈ تریموں بیراج پر تعمیراتی کام جاری تھا کہ اچانک مٹی کا تودہ گرنے سے 10 مزدور مٹی تلے دب گئے۔ مزدوروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا لیکن ایک مزدور جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت امجد کے نام سے ہوئی۔

ریسکیو کی جانب سے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب فیصل حیات جبوانہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا اور سیکریٹری اریگیشن کو ذمہ داروں کا تعین کرکے فوری رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی۔

 ریسکیو کا عملہ موقع پر موجود ہے اور مزید تودے نہ گرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

JHANG

Tabool ads will show in this div