پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں علی عظمت کی ’’اڑتی قمیض ‘‘ کے چرچے

دبئی میں ہونے والی پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کوئی خاص پزیرائی حاصل کرنے میں ناکام رہی ، دیگر خامیاں اپنی جگہ لیکن جنون بینڈ کی پرفارمنس کے خوب لتے لیے جا رہے ہیں،خصوصا لیڈ سنگر علی عظمت کو تو ان کا لباس لے ڈوبا۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے ان کا خوب مذاق اڑایا۔

گزشتہ سال کے مقابلے میں پی ایس ایل کے رواں سیزن کی افتتاحی تقریب نہ جانے کیوں عجیب افراتفری کا شکار رہی، عین وقت پر امریکی گلوکار پٹ بل نے آنے سے انکار کیا، اس کے علاوہ عجیب و غریب ویژول ایفیکٹس ، بےربط میوزک اور بے ہنگم اچھل کود نمایاں رہے۔جنون بینڈ کو متحد کرکے اسٹیج کی رونق بڑھانے کیلئے آنے والے علی عظمت کا تو قصہ ہی الگ رہا، ان کی ’’اڑتی قمیض ‘‘ ٹوئٹر پر خوب لہرائی۔

ایک وقت تھا جب جنون کا طوطی بولتا تھا، بعد میں سولو کیرئیر بنانے والے لیڈ سنگرعلی عظمت نے جنون سے راہیں الگ کیں تو آہستہ آہستہ شائقین کی یادداشت سے جنون کا مخصوص اسٹائل بھی محو ہوتا گیا۔ اب جب پی ایس ایل کے لیے سب اکٹھے ہوئے تو شاید نوجوان نسل کیلئے ان کی وہ اہمیت ہی باقی نہیں رہی جو ہونی چاہیے تھی۔

افتتاحی تقریب کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین نے دلچسپ اور دل جلے تبصرے کیے،  بعض نے تو حد ہی کردی۔

امریکی گلوکار پٹ بل کے نہ آنے کا غم اس طرح ہلکا کیا گیا۔

 

سلمان احمد کے حلیے کو لیبیا کے سابق حکمراں کرنل معمر قذافی سے تشبیہہ دے دی گئی۔

 

صرف یہی نہیں ، سلمان احمد کے گٹار پر ہاتھ رکھے بغیر اسٹیج پر کی جانے والی ’’بھاگم دوڑ ‘‘ کو بھی خوب نشانے پر رکھا گیا۔

 

جنون کی پرفارمنس شائقین کے سر درد کا باعث بننے کے علاوہ اتنے اچھے گانوں کے ایسے ری مکس پر افسردگی کا بھی سبب بنی۔

   

جنون کی پرفارمنس نے شائقین کے دل جگر تک چھلنی کرڈالے۔

   

ایک صارف کی حس مزاح کو داد دینی پڑے گی۔

 

تنقید کا ٹرننگ پوائنٹ یہ لمحہ بنا جب دوران پرفارمنس علی عظمت کی شرٹ نے انہیں دھوکہ دیا۔

 

ان صاحب کو یہ فکر کھائے جارہی ہے کہ علی عظمت کو اس حلیے میں دیکھنے والے یہ اکیلے تو نہیں؟

 

چند ٹویٹس میں علی عظمت کے اس حلیے پر طنزومزاح کے کیا کیا ڈونگرے برسائے گئے؟ آپ خود جائزہ لیجئے۔

     

اپنی رائے کے اظہار کا حق سب کو حاصل ہے لیکن تنقید کرنے والے یہ بھی دیکھیں کہ عمر کی 48 بہاریں دیکھنے والے علی عظمت کا ’’جذبہ جنون ‘‘ اب بھی قابل دید ہے۔

Ali Azmat

trolling

PSL opening ceremony

PSL4

#PSLOpeningCeremony

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div