نوازشریف کے ذاتی معالج کو میڈیکل بورڈ میں شامل کرنے کی تجویز مسترد

سابق وزیراعظم نوازشریف کے ذاتی معالج کي ميڈيکل بورڈ ميں شموليت کي تجويز بورڈ سربراہ نے مسترد کردی۔ اطلاعات ہیں کہ نوازشريف کي کمر کا درد ٹھيک ہوگيا ہے، لاہور کے جناح اسپتال ميں ان کي ايکوگرافي آج کي جائے گی۔

نوازشريف کا جناح اسپتال ميں دوسرا روز ہے۔چھ رکني ميڈيکل بورڈ نے ان کے دل کے مختلف ٹيسٹ کيے۔آج ان کی ايکوگرافي سميت ديگر ٹيسٹ کيے جائيں گے۔

ميڈيکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر عارف تجمل نے نوازشريف کے ذاتي معالج کو بورڈ ميں شامل کرنے کي تجويز رد کردی اور کہا کہ غير سرکاري معالج کو ميڈيکل بورڈ ميں شامل نہيں کيا جا سکتا، مريض چاہے تو ذاتي معالج سے تفصيلات شيئر کر سکتا ہے۔

جناح اسپتال کے ايم ايس نے بتايا کہ سابق وزيراعظم کي کمر کا درد اب بہتر ہے۔

نوازشریف کوٹ لکھپت جیل سے جناح اسپتال منتقل

اسپتال کے کمروں کے چکر لگنے کے بعد بالآخر نوازشريف کو تھرڈ فلور پر پرنسپل آفس کے کمرے ميں رکھا گيا ہے۔

Jinnah Hospital Lahore

Tabool ads will show in this div