بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کو

 

ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کو ہے۔ محکمہ موسمیات نے اتوار سے جمعہ تک موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کردی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا نیا سلسلہ اتوار 17 فروری سے پاکستان میں داخل ہوگا۔ آئندہ ہفتے گلگت بلتستان اورخیبرپختونخوا میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔

ژوب، قلات، کوئٹہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور کشمیرمیں بھی موسلادھار بارشیں ہوسکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ جمعرات اورجمعہ کوبارش کا سلسلہ شدت اختیارکرسکتا ہے جبکہ بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری ہو گی ۔

ڈی جی خان اور بلوچستان کےندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

MET OFFICE

SNOWFALL

new spell of rain

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div