وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان سے متعلق ن لیگ کا بڑا دعویٰ

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/02/KI-RANA-MASHOOD-SOT-16-02.mp4"][/video]

رہنما ن لیگ رانا مشہود نے وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا، کہتے ہیں عمران خان کي ہمشيرہ کي برطانيہ ميں 27 ملين ڈالرز کي 8 جائيداديں ہيں۔ فیصل واوڈا کی جائیدادوں کے ثبوت بھی مل گئے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جو کہتے تھے منی ٹریل ہونی چاہیے، رسیدیں دکھائیں۔ آج ان کی اپنی جائیدادیں سامنے آ رہی ہیں۔ علیمہ خان نے دبئی اور امریکا میں 8 جائیدادیں ظاہر کی تھیں جن کا جرمانہ بھی ادا نہیں کیا گیا لیکن جب ہم نے تحقیقات کیں تو ان کی مزید 4 جائیدادیں نکل آئی ہیں۔

رانا مشہود نے دعویٰ کیا کہ نمل اور شوکت خانم کے پیسے کو بھارتی صنعتکارانيل مسرت کے ذريعے انويسٹ کياگيا۔ عمران خان کي ہمشيرہ کي 27 ملين ڈالرز کي جائيداد کے ثبوت ہيں۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ضمانت پر رہائی سے متعلق رانا مشہود نے کہا کہ شہباز شريف کا باہر آنا نہ کوئي ڈيل ہے نہ ڈھيل۔

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا سے متعلق سوال پر لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کی سیاست میں آنے والا ایک نیا کردار ہیں، ان کی جانب سے ظاہر کی جانے والی جائیدادوں کے علاوہ 7 نئی جائیدادیں نکلی ہیں۔ نیب اور سپریم کورٹ دیگر معاملات میں از خود نوٹس لیتے رہے تو اب کارروائی کیوں نہیں جا رہی۔

رانا مشہود نے یہ بھی واضح کیا کہ ہم ایسے نہیں چھوڑیں گے، جلد متعلقہ اداروں کے پاس ثبوت لے کر جائیں گے۔

PTI

rana mashood

ALEEMA KHAN

PM IMRAN KHAN

aleema khanam

Aleema Khanam's property

Tabool ads will show in this div