رکن بلوچستان اسمبلی سردارعبدالرحمان کھیتران کی نجی جیل سےدس قیدی بازیاب

اسٹاف رپورٹ


کوئٹہ : پولیس پرتشدد کے الزام میں گرفتار رکن بلوچستان اسمبلی سردارعبدالرحمان کھیتران کے گھرپر چھاپے کے دوران نجی جیل کا انکشاف ہوا۔۔ پولیس نے خواتین و بچوں سمیت دس قیدیوں کو بازیاب کرالیا۔


ڈپٹی انسپکٹر جنرل لورالائی عمران یعقوب منہاس نے نیوزکانفرنس میں بتایا کہ بارکھان میں کوئٹہ سے بلائی گئی اے ٹی ایف کی بھاری نفری کی مدد سے کارروائی کی گئی۔


 حاجی کوٹ میں عبدالرحمان کھیتران کے گھر میں بنی نجی جیل سے دس قیدیوں کو رہا کرا لیا گیا ہے۔۔رکن اسمبلی سے گھر سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ۔۔نوغیررجسٹرڈ گاڑیاں بھی پکڑی گئیں۔


عبدالرحمان کھیتران اور ان کے محافظوں کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ سماء

کی

reply

بلوچستان

debates

luxury

Tabool ads will show in this div