کوئٹہ : گاڑی نہ روکنے پر پولیس کی فائرنگ، نوجوان جاں بحق

کوئٹہ میں گاڑی نہ روکنے پر پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے اختر آباد میں پولیس نے ناکے پر ایک گاڑی کو رُکنے کا اشارہ کیا، گاڑی نہ رکی تو پولیس نے تعاقب کیا، نیو سریاب کے علاقے میاں غنڈی کے قریب پہنچ کر پولیس نے گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

شالکوٹ پولیس کے مطابق 25 سالہ جاں بحق شخص کی شناخت شربت خان ولد محمد خان کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے لاش کو ضروری کارروائی کیلئے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا۔

car

Police Firing

1 Killed

Tabool ads will show in this div