اسلام آباد کا اسکول بنیادی سہولیات سے محروم

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/02/Taat-Wala-School-isb-pkg-15-02.mp4"][/video]

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خون جما دینے والی سردی میں سرکاری اسکول کے ننھے بچے ٹھنڈے فرش پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں ۔

 اسلام آباد کے علاقے کھنہ ڈاک کا شیرشاہ ماڈل اسکول بنیادی سہولیات سے عاری ہے۔ خون جما دینے والی سردی میں ننھے طلباء مشکلات کا شکار رہتے ہیں۔

اس صورتحال ہر وزیراعظم کےمعاون خصوصی علی اعوان نے ملبہ سابق حکمرانوں پر ڈال دیا  اور کہا کہ چار ارب سے زائد کی رقم اسکولز پر لگائی لیکن سہولیات نہیں دی جاسکیں۔

شیرشاہ ماڈل اسکول کے باہربھی ابترصورتحال منتخب نمائندوں کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے۔ اسلام آباد کے ماڈل اسکولز کو دوسرے اسکولوں کے لیے بطور مثال پیش کیا جاتاہے لیکن جب ان کا یہ حال ہے تو باقی ملک میں اسکولوں کا کیا حال ہوگا،  اندازہ لگانا مشکل نہیں۔

islamabad Schools

Tabool ads will show in this div