کوئٹہ میں گیس لیکیج سے دو بھائی جاں بحق

کوئٹہ میں گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے دو بھائی جاں بحق ہو گئے دو ہفتوں میں گیس لیکیج سے مرنے والے افراد کی تعداد نو گئی۔

پولیس کے مطابق واقعہ نیو ہزارہ ٹائون شوکت اسٹاپ پر واقع درزی کی دکان میں پیش آیا جہاں دو بھائی 17 سالہ عزت اللہ ولد علی عطاء اور 18 سالہ رحمت اللہ ولد علی عطاء قوم ہزارہ رات کو کام کے دوران گیس کا سلنڈر جلتا چھوڑ کر سو گئے،روشن دان اور دروازے بند ہو نے کی وجہ سے دکان میں گیس بھر گئی جس کے بعد آکسیجن کی کمی نے دونوں بھائیوں کی جان لے لی۔

صبح دکان نہ کھلنے پر اہل علاقہ کو شک ہوا اور انہوں نے پولیس کو اطلاع دی،پولیس نے دکان کا دروازہ توڑا تو اندر دونوں بھائی مردہ حالت میں پڑے تھے ان کی لاشیں نکالی کر بی ایم سی منتقل کی گئیں جہاں ضروری کارروائی کے بعد انہیں ورثاء کے حوالے کر دیا گیا تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں،واضع رہے کہ کوئٹہ میں دو ہفتوں کے دوران گیس سے دم گھٹ کر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد نو ہو گئی ہے ۔

GAS LEAKAGE

gas suffocation

Tabool ads will show in this div