کامیاب ریلیز کے فوری بعد ہی ’’گلی بوائے ‘‘ کو بڑا دھچکا
فلمی شائقین کو بے چینی سے بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم ’’گلی بوائے ‘‘ کا انتظار تھا۔ 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے پر فلم تو ریلیز کردی گئی لیکن اس کی ممکنہ کمائی خطرے میں پڑ گئی ہے۔
عالیہ بھٹ اور رنویرسنگھ کی نئی فلم ’’ گلی بوائے ‘‘ کا شاندار ٹریلر شائقین کو مجبورکررہا تھا کہ یہ فلم بڑے پردے پر دیکھی جائے، فلم نے گزشتہ روز زبردست آغاز کیا لیکن چند گھنٹوں بعد ہی یہ آن لائن لیک ہو گئی جس کے باعث فلم میکرز کو کروڑوں کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔
رنویر سنگھ نے فلم میں مراد نامی ممبئی کے ایک اسٹریٹ ریپر کا کردار نبھایا ہے جبکہ عالیہ بھٹ بھی مسلمان لڑکی سفینہ کے روپ میں جلوہ گر ہوئی ہیں۔ فلمی نقادوں کی پیشگوئی تھی کہ ’’گلی بوائے‘‘ باکس آفس پر شاندار بزنس کرے گی۔
فلم متنازع بھارتی ویب سائٹ ’’تامل روکرز‘‘ پر لیک ہوئی ہے جہاں سے اس کا پائرییٹڈ ورژن باآسانی ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ ریلیز کے فوری بعد فلم کی آن لائن دستیابی سے فلمسازوں سمیت اداکاروں کو بھی دھچکا پہنچا ہے۔
نئی فلمیں لیک کرنے پر اس ویب سائٹ پر کئی بار پابندی بھی عائد کی جا چکی ہے لیکن اس کے باوجود کسی نئی ریلیز سے پہلے مقبولیت کو دیکھتے ہوئے مختلف پروکسی سرور سے اسے لیک کردیا جاتا ہے، جس کے باعث فلمساز اور پروڈیوسر کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
#GullyBoy is Ranveer Singh’s second biggest opener... Lower than #Simmba... Higher than #Padmaavat... Opening Day: 1. #Simmba ₹ 20.72 cr 2. #GullyBoy ₹ 19.40 cr [Thu; revised] 3. #Padmaavat ₹ 19 cr [Thu] 4. #Gunday ₹ 16.12 cr 5. #GoliyonKiRaasleelaRamLeela ₹ 16 cr India biz.
— taran adarsh (@taran_adarsh) February 15, 2019
بھارت کے معروف فلمی تجزیہ نگار ترن آدرش نے اپنی ٹویٹ میں رنویر کی دیگر فلموں کے ساتھ موازنہ کرتے ہوئے گلی بوائے کی مقبولیت سے متعلق ٹویٹ بھی کی۔