علی رضا عابدی کے قتل سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے

سابق رکن قومي اسمبلي علي رضا عابدي کے قتل کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آئے ہيں۔

سابق رکن اسمبلی کو دسمبر میں ان کے گھر کے باہر قتل کیا گیا۔ تفتیشی ٹیموں کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ علی رضا عابدي کو سياسي بنياد پر قتل کيا گيا، قتل ميں لياری گينگ وار کي 11 رکني ٹيم ملوث ہے جس کا لياري سے گرفتار 5 ملزمان نے دورانِ تفتيش  انکشاف کیا ہے۔

گرفتار ملزمان نے مزید بتایا کہ علی رضا عابدی کو اجرتی قاتل کے ذریعے نشانہ بنایا گيا، ایک ماہر بائیک رائیڈر اور شوٹر کو اس قتل کے لیے تیار کیا گیا۔

علی رضاعابدی قتل کیس کی تحقیقات کیلئے 6 رکنی ٹیم تشکیل

دورانِ تفتيش ملزمان نے مزید بتایا کہ قتل میں ملوث ملزمان نے علی رضا عابدی کی ریکی مکمل کی،اس کیس کے 2 مرکزی ملزمان بيرون ملک فرار ہوچکےہیں۔

ALI RAZA ABIDI

Tabool ads will show in this div