کھلے سمندر سے کروڑوں روپے مالیت کی شراب پکڑی گئی

پاک بحریہ نے سمندری حدود میں بڑی کارروائی کےدوران کروڑوں روپے مالیت شراب کی بڑی کھیپ پکڑلی ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق انٹیلی جنس کی بنا پراورماڑہ کے قریب سمندری حدود میں آپریشن کیا گیا جس کے دوران اسمگل کی جانیوالی شراب کی کھیپ برآمد کرلی گئی ۔

پکڑی جانے والی شراب کی مالیت دو کروڑ روپے کے قریب ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بہترین منصوبہ بندی اورمسلسل نگرانی کی بدولت منشیات کے خلاف کارروائی کامیاب رہی، پاک بحریہ سمندر میں امن واستحکام کے قیام اور قانون کی بالادستی کے لیے پُرعزم اور ہر لمحہ تیار ہے۔

pak navy

Alcohol confisticated

Tabool ads will show in this div