دپیکا سے معافی مانگتے ہوئے رنویر سنگھ سے محبت کا انوکھا اظہار

بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کی بے باک فطرت اور منہ پھٹ ہونا سب کیلئے ایک عام سی بات ہے، اداکارہ بہت بار کچھ ایسا کر ڈالتی ہیں کہ خبروں کی زینت بننے کے علاوہ انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔

ساتھی اداکاراؤں کیلئے بیان بازی ، بھارتی ریسلر کو چیلنج دینا، شادی کا اعلان کر کے منگیتر کے ہمراہ متنازع پریس کانفرنس سمیت راکھی کے دیگر کام ایک طرف لیکن اب اداکارہ نے کچھ ایسا کردکھایا ہے کہ سب حیرت میں مبتلا ہیں۔

ریسلرخاتون کو چیلنج دینا راکھی ساونت کو بہت مہنگا پڑا

ویلنٹائن ڈے یعنی محبت کے عالمی دن پر سب اپنے چاہنے والوں کیلئے جذبات کا اظہار کرتے اور تحفے تحائف کا تبادلہ کرتے ہیں، لیکن راکھی نے اپنے منگیتر کو چھوڑ کر ویلنٹائن ڈے پر بھارتی اداکار رنویر سنگھ کے نام کا ٹیٹو بنوا لیا۔

راکھی نے گلی بوائے سے محبت کے اس انوکھے اظہار کی ویڈیو انسٹا پرشیئر کی اور ’’گلی بوائے ‘‘ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ میں تمہاری دوست ہوں اور تمہارے لیے کریزی ہوں، ویلنٹائن ڈے پر رنویر کیلئے سرپرائز ہے‘‘۔

ٹیٹو بنوانے کے بعد راکھی نے رنویر کی اہلیہ اداکارہ دیپکا پڈو کون سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں جانتی ہوں وہ تمہارا شوہر ہے لیکن وہ ہمارا بھی اسٹار ہے اور میں اس سے بہت پیار کرتی ہوں‘‘۔

راکھی کی جانب سے اتنا پیار بلاوجہ بھی نہیں، گزشتہ دنوں رنویر سنگھ نے ایک شو میں شرکت کے دوران میزبان کی جانب سے راکھی کو بدترین کہنے پر بھرپور دفاع کیا تھا۔ گلی بوائے کا کہنا تھا کہ ’’راکھی ایک راک اسٹار ہے، آئی لو ہر‘‘۔

راکھی ساونت بدترین نہیں، ایک راک اسٹار ہیں

شاید اسی لیے راکھی نے جوابی محبت کے اظہار کیلئے ویلنٹائن ڈے کا سہارا لیا۔

اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ رنویر سنگھ کی نئی فلم ’’گلی بوائے ‘‘ گزشتہ روز ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ریلیز کی گئی ہے۔

Ranveer Singh

Alia bhatt

Gully Boy

Rakhi Sawant

Tabool ads will show in this div