وزیراعظم کا گیس بحران پر نوٹس، خود نگرانی کا فیصلہ

ملک بھر میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا، وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے خود نگرانی کا فیصلہ لیا۔ سوئی ناردرن حکام کا کہنا ہے گیس فراہمی کی مکمل بحالی میں مزید 3 روز لگیں گے۔

آئے روز گیس بحران کی وجہ کیا ہے؟، عوام کی مشکلات پر وزیر اعظم عمران خان نے سخت تشویش کا اظہار کردیا، گیس بندش کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کو خود مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ملک بھر میں گزشتہ 4 روز سے  گیس کا بحران چل رہا ہے، پاور سیکٹر کے ساتھ صنعتوں اور کھاد فیکٹریز کو گیس کی فراہمی بند ہے جبکہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں چوتھے روز بھی سی این جی اسٹیشنز بند ہیں۔

سوئی ناردرن گیس کے مطابق ٹرمینل کی مرمت کے باعث ایل این جی کو گیس میں تبدیل نہیں کیا جا سکا، بحران پر 17 فروری تک قابو پالیا جائے گا۔

PM

PTI

PUNJAB

IMRAN KHAN

gas crisis

Tabool ads will show in this div