میران شاہ، شمالی وزیرستان میں غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ

ویب ڈیسک:
میران شاہ : شمالی وزیرستان ایجنسی کی تمام تحصیلوں میں میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق شمالی وزیرستان میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کیا گیا ہے جسے کے دوران تمام داخلی وخارجی راستے بند رہیں گے۔

پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرفیو کے دوران بنوں سے میران شاہ تک مرکزی شاہراہ ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند رہےگی۔ شمالی وزیرستان کے ان علاقوں میں دہشے گردوں کے حملوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کے جاری آپریشن کے باعث چند روز قبل بھی کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔

پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرفیو کا مقصد امن و امان کی صورت حال کو قائم کرنا ہے۔ دوران کرفیو لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں اور اندر ہی رہیں۔ سماء

میں

missiles

comedy

photos

Tabool ads will show in this div