بھنگ کے پتوں کا نشے کے علاوہ بھی منفرد استعمال ہوتا ہے

گلی کوچے میں عام ملنے والا پودا بھنگ ویسے تو نشے میں استعمال ہوتا ہے لیکن بھنگ کے پتوں میں صرف نشہ ہی نہیں بلکہ اِن کے اور بھی بڑے فائدہ ہیں۔

لہلہاتی اور سبز رنگ کی بہار دکھاتی طاقتور بھنگ بوٹی میں بہت کچھ پوشیدہ ہوتاہے۔ اس میں جتنا نشہ ہے،اتنا ہی فائدہ بھی ہوتا ہے۔ بعض ممالک میں اسے صرف نشے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے تو کئی ملک اس سے اربوں روپے کما رہے ہیں۔

گزشتہ دور میں تو پارلیمنٹ میں بھنگ کا طنزیہ ذکر ہوتا رہا مگر اب حکومت اس کو استعمال میں لانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے بتایا کہ بھنگ کے پتوں سے بائیو فیول بنتا ہے۔

ماضی میں بھی کئی سائنسدانوں نے اس بوٹی کے فوائد کی طرف حکومت کی توجہ دلائی مگر اینٹی نارکوٹکس کے قوانین آڑے آگئے۔

ایک اندازے کے مطابق امریکہ سمیت مختلف ممالک بھنگ سے سالانہ 600 بلین ڈالر سے زائد کما رہے ہیں اگر ہمارا ملک بھی اس خود رو پودے سے فائدہ اٹھا لے تو کوئی مضائقہ نہیں۔

bhang

Bio fuel

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div