لاہور میں صبح سے بارش کا سلسلہ جاری، سردی بڑھ گئی

لاہور ميں آج صبح سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

شہر میں تیز اور ہلکی بارش کے باعث درجہ حرارت ميں کمي آنے کے بعد سردي کي شدت بڑھ گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ تين روز تک جاري رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسميات نے فروري ميں معمول سے زيادہ بارشوں کي پيشگوئي کي تھی۔

ملک کے مختلف شہروں میں بارش، ژالہ باری اور برف باری کی پیش گوئی

جمعرات کی صبح ملتان، چارسدہ، منڈی بہاؤ الدین اور اٹک میں بھی تیز بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش کے ساتھ ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

MET OFFICE

SNOWFALL

Tabool ads will show in this div