کوئٹہ،گیس لیکج سے دھماکا،دوبچوں سمیت چارافرادزخمی

ویب ڈیسک:
کوئٹہ : کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں گیس لیکج دھماکے سے دو بچوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ ہزارہ ٹاؤن کے علاقے شجاع آباد میں سید نوروز نامی شخص کے گھر میں پیش آیا، جہاں ایک کمرے میں گیس کا اخراج ہورہا تھا۔ اس دوران ماچس کی تیلی جلائے جانے کے باعث زوردار دھماکا ہوگیا۔ دھماکے سے مکان کو شدید نقصان پہنچا، جب کہ مکان کے تلے دبنے اور جھلسنے سے سید نوروز، اس کی اہلیہ بختار اور ان کے دو بچے زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو بولان میڈیکل اسپتال کے برن وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گیس لیکج سے دھماکے کا واقعہ گزشتہ رات تین بجے پیش آیا۔ سماء

سے

سمیت

Tabool ads will show in this div