نائیجیریا میں انتخابی ریلی میں بھگدڑ مچنے سے 15 افراد ہلاک

نائیجیریا میں صدر محمد بوہاری کی انتخابی ریلی میں بھگدڑ مچنے سے 12 خواتین سمیت 15 افراد ہلاک اور 12 زخمي ہوگئے۔
خبرایجنسی کے مطابق 16 فروری کو ہونے والے انتخابات کے سلسلے ميں صدر بوہاری کی جانب سے انتخابی ریلی نکالی گئی تھی۔ جس ميں اچانک بھگدڑ مچ جانے سے قيمتي جانوں کا نقصان ہوا۔
واقعے میں زخمیوں ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کياگيا جن میں سے 9 افراد تاحال زيرِعلاج ہيں۔ ریلی میں بھگدڑ اس وقت مچی جب اڈوکیے امیسیکاما اسٹیڈیم میں جلسہ ختم ہوتے ہی شہریوں نے واپسی کے لیے اُس راستے کا انتخاب کیا جو بند تھا۔