ملک کے مختلف شہروں میں بارش، ژالہ باری اور برف باری کی پیش گوئی

Feb 14, 2019
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/02/WEATHER-OC-NEW-14-02.mp4"][/video]

ملک کے مختلف علاقوں ميں آج بارش کے ساتھ ژالہ باري اور پہاڑوں پر برفباري کا امکان ہے۔

محکمہ موسميات کے مطابق مالاکنڈ، ہزارہ ، مردان ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ڈویژن ، اسلام آباد ميں اکثر جبکہ پشاور، کوہاٹ ، سرگودھا اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش ہوگی۔

اس دوران کشمير اور بالائی پہاڑی علاقوں ميں برفباری کا امکان ہے۔ راولپنڈی، لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن میں بعض مقامات پر ژالہ باری بھي متوقع ہے۔ مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

ادھر لاہور اور گرد و نواح ميں رات گئے ہلکي بارش سے موسم سرد ہوگياہے۔ شہرميں اس وقت بھي گہرے بادل چھائے ہيں دوسري جانب محکمہ موسميات کا کہنا ہے کہ بارش کاسلسلہ 2 روزتک جاري رہے گا۔

ادھر ملتان اور گرد و نواح ميں ہلکي بارش سے موسم خوشگوارہوگيا ہے۔ شہر میں دن کے وقت بھی آسمان پر گہرے  بادل چھائے ہيں۔ محکمہ موسميات کے مطابق دن بھر ہلکي بارش کاسلسلہ جاري رہے گا۔

چارسدہ اور گرد و نواح ميں دوسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاري ہے جس سے سردي کي شدت ميں اضافہ ہوگيا ہے۔

منڈي بہاء الدين اور گرد و نواح ميں بارش سے سردي لوٹ آئي ہے۔ محکمہ موسميات کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے تک جاري رہے گا۔

اٹک اور گرد و نواح ميں تيزہواؤں کے ساتھ بارش کے بعد ايک مرتبہ پھر سردی نے ڈيرے ڈال ليے ہيں ۔

MET OFFICE

Tabool ads will show in this div