مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو وارننگ دے دی

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ شہبازشریف کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹایا گیا تو حکومت کیلیے ایوان چلانا مشکل ہو جائے گا۔
ڈیرہ غازی خان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کو پی اے سی سے نہیں ہٹایا جاسکتا۔ ایسا ہوا تو حکومت کیلئے ایوان چلانامشکل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جعلی مینڈیٹ سے جعلی حکومت قائم کی گئی۔ ان کے پاس ٹیم ہے نہ سوچ اور نہ ہی صلاحیت موجود ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے الزام عائد کیا کہ نوازشریف اور زرداری کو سی پیک بنانے کی سزا دی جا رہی ہے۔
POLITIC
Fazul Rehman
تبولا
Tabool ads will show in this div